Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایم پی او کیسز: وفاقی آئینی عدالت نے درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دی

 \- اسلام آباد:   وفاقی آئینی عدالت نے ایم پی او کیسز سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی، کیس کی سماعت 16 نومبر کو ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف آئینی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے احکامات معطل کرتے ہوئے ہائی کورٹ کو آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت اپنا رِٹ دائرہ اختیار استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔

آئینی عدالت کے حکم کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے بھی آرٹیکل 199 کے تحت دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنا روک دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More