Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی اہم ملاقات آج متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نئے پیش کیے جانے والے بلز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں فاروق ستار، سید امین الحق اور مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے نئے بلز سے متعلق امور پر مشاورت متوقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More