ملتان: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کی مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملتان پہنچے ہیں۔ ریلوے میں بہت سے مسائل موجود ہیں اور بطور وزیر وہ اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اب روایتی انداز میں معاملات کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کسی کے ساتھ ذاتی تعلق یا وابستگی نہیں اور وہ کسی مخصوص شخص کو تحقیقات سے پہلے ذمہ دار قرار نہیں دیں گے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کا تعین شفاف تحقیقات کے ذریعے کیا جائے گا اور غفلت ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متاثرین کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
[…] کے مطابق معمر افراد، خصوصی افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین اور دیگر اہل مسافروں کو مقررہ ضوابط کے تحت […]