Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ طیارہ حادثہ: شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

 وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نائب وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افسران 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

 

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم شہید افسران کی قربانیوں، بہادری اور وطن سے غیر متزلزل وفاداری کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کی خدمات اور قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More