Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے: ڈاکٹر ربابہ بلیدی

 کوئٹہ: مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشی ترقی میں ان کی مؤثر شرکت یقینی بنانے کے لیے سازگار مواقع اور مناسب پلیٹ فارمز کی فراہمی ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’جامع اور مستحکم معاشی بااختیاری و ترقی‘‘ میں بلوچستان کی خواتین کاروباری شخصیات کی نمائندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ خواتین کی قیادت میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ نہ صرف معاشی خودمختاری بلکہ پائیدار اور جامع ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی باصلاحیت خواتین کاروباری شخصیات کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ کانفرنس نے صوبے کی خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ان کے مسائل اور مؤقف متعلقہ حلقوں تک پہنچانے اور خواتین کی قیادت میں معاشی ترقی کے امکانات کو نمایاں کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے مطابق بلوچستان کی خواتین میں کاروبار، جدت اور معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، تاہم انہیں کاروباری مواقع تک رسائی، اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور معاشی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے مناسب سہولیات اور پلیٹ فارمز فراہم کرنا ضروری ہے۔

مشیر ترقیِ نسواں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری، کاروباری استعداد میں اضافے اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ بلوچستان کی خواتین صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی اور […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More