کوئٹہ: بلوچستان میں ضروری مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی، جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سریاب اور کچلاک کے درمیان چلنے والی جناح پیپلز ٹرین کا آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔
ٹرین سروس کی اچانک معطلی کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات اور پریشانی کا
سامنا ہے۔
[…] وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان جامعات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر […]