عمان: انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 338 رنز کا مشکل ہدف آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سنسنی خیز کامیابی اپنے نام کر لی۔
بھارتی بیٹنگ میں لکشیا راجیش نے 80 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ آریا ویر سہواگ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وی کے ونیت نے 24، انوے ڈریوڈ نے 19 اور ارجن راجپوت نے 16 رنز بنائے۔ یشبردھن اور آرین ساوسانی 9، 9 رنز بنا سکے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 337 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ عثمان خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز بنائے، جبکہ عبدالقادر 80 اور کپتان فرحان یوسف 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
دیگر پاکستانی بلے بازوں میں حیام خان نے 21، احمد حسین نے 17، نقاب شفیق نے 11 اور حمزہ ظہور نے 10 رنز سکور کیے۔
تاہم پاکستان کا بڑا ہدف بھی بھارتی ٹیم کو فتح سے نہ روک سکا اور آخری گیند پر ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا۔
[…] جانب ثناء میر نے 226 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 240 وکٹیں حاصل کیں اور 2432 رنز […]
[…] بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ […]