Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مسلم دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کون؟ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد: مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی نئی فہرست سامنے آگئی، جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پہلی مرتبہ پانچ شخصیات کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ان میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی شامل ہیں۔

فہرست میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا شمار بھی پانچ بااثر ترین شخصیات میں کیا گیا ہے، جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای چوتھے نمبر پر ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، مراکش کے شاہ محمد ششم، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، فلسطینی صدر محمود عباس اور شام کے صدر احمد الشرع بھی شامل ہیں۔

پاکستان سے معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا طارق جمیل نے بھی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

رپورٹ میں غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سابق سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو سال کی نمایاں مرد شخصیت جبکہ ایران کے شہر میناب میں اسکول پر حملے میں زندہ بچ جانے والی طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی کو سال کی نمایاں خاتون شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More