Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا سیاسی پاور شو، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت

 کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں پارٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت، ملکی ترقی اور خوشحالی کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

خواتین ونگ کی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کسی بھی سیاسی جماعت کی مضبوط قوت ہوتی ہیں اور ان کی فعال شرکت کے بغیر سیاسی جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پارٹی پرچم تلے متحد رہنے اور آئندہ انتخابات سمیت سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More