Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعظم سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی، تیسری جگہ کی شرط مسترد: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:   حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کسی تیسرے مقام کے تعین کی شرط مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ ریاست کی ملکیت ہے، اس لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے لیے کسی دوسری جگہ کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

 

 پی ٹی آئی سے غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایمرجنسی واپس لینے کی شرط قبول نہیں، مشیر وزیراعظم

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کی ضد کی گئی، جو مناسب طریقہ نہیں۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے اور حکومت ان کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم نے محمود اچکزئی کو دو خطوط ارسال کیے ہیں۔ پہلا خط امریکا روانگی سے قبل جبکہ دوسرا واپسی پر بھیجا گیا، تاہم حکومت اب تک اپوزیشن لیڈر کے جواب کی منتظر ہے۔

مشیر وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ وہ آگاہ کریں کہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کب تشریف لا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم ایمرجنسی کے تحت قائم انتظامی سیٹ اپ کو واپس لینے کی شرط پر بات چیت ممکن نہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کو مناسب موقع نہیں دیا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے تحت قائم سیٹ اپ کو مناسب وقت دیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری عزم و کمٹمنٹ کے ساتھ لڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے تو اس حوالے سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامی رقم تقسیم کی۔ گولڈ میڈل […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More