Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے: ایران

 تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق کسی ایک محاذ پر بھی لڑائی جاری رہنے کا مطلب ہے کہ پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق المیادین ٹی وی نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران لبنان پر اسرائیلی حملے بند کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ معاملہ ایران اور امریکا کے درمیان جون میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

 

 نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایران لبنان پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے پُرعزم ہے، امریکا اور اسرائیل نے حملوں کے ذریعے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کی۔

 

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران اور لبنان پر حملے کرکے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا۔

سعید خطیب زادہ نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو سات روز کے اندر دوبارہ کھولنے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More