Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بغداد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا 52واں اجلاس شروع، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف

 بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 52واں اجلاس شروع ہوگیا، جس کا افتتاح عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

علی فالح الزیدی کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

 

 عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی کا علاقائی کشیدگی میں کمی پر زور، کہا فلسطینیوں کو انصاف اور حقوق کی فراہمی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔

 

اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلم ممالک کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شرکا کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ، علاقائی تنازعات کے حل اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کے امکانات بھی زیرِ غور آئیں گے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔ ان کی جگہ جدہ میں او آئی سی کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے فواد شیر اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

حکام کے مطابق اسحاق ڈار ملکی مصروفیات اور بعض اہم امور کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بغداد پہنچ چکے ہیں، جبکہ ترکیہ، مصر اور دیگر مسلم ممالک کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اس تناظر میں رکن ممالک کے نمائندے موجودہ صورتحال، علاقائی استحکام اور جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا ایسے افسران دورانِ ملازمت پاکستان کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ وابستگی برقرار رکھتے ہیں یا […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More