Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان اور چین کا سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، چینی انسٹرکٹرز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان اور چین نے سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے، سکیورٹی تعاون بڑھانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے اسلام آباد میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور باہمی معاونت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی انسٹرکٹرز جلد پاکستان بھیجے جائیں گے۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین کی طرز پر اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون اور مسائل کے بروقت حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کے فعال کردار کو بھی سراہا۔

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی این سی سی آئی اے بھی شریک تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More