Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلاول بھٹو پر خواجہ آصف کا جوابی وار، 18 سالہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

 اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نئے صوبوں کی مخالفت پر حکومتی رہنماؤں کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بلاول بھٹو کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو 2020 سے کاروبارِ حکومت میں شراکت دار ہیں، انہیں موجودہ نظام پر لیکچر دینے یا دھمکیاں دینے کا کیا حق حاصل ہے؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے سسٹم ری سیٹ کرنے کی بات کی، لیکن کوئی بھی نظام اس وقت تک تبدیل نہیں ہو سکتا جب تک اسے عوامی تائید حاصل نہ ہو۔ سیاست دانوں کا احتساب کوئی نئی بات نہیں اور نہ ہی کوئی سیاست دان احتساب سے بالاتر ہے۔

خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو عوام سے رجوع کرنے کے آئینی طریقہ کار کو چور دروازہ قرار نہیں دینا چاہیے۔

عوامی استصوابِ رائے اور پارلیمان میں بحث پر کوئی پابندی نہیں، دونوں طریقوں سے عوام کی رائے سامنے لانا بہتر ہوگا۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کے پاس 18 سال سے سندھ کی حکومت ہے، کیا سندھ جنت بن چکا ہے اور کیا کراچی کی حالت پر دنیا رشک کرتی ہے؟

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ 2022 سے حکومت میں شریک ہونے کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، حکمرانوں کی طاقت عوام کی امانت ہے، کسی کی میراث نہیں، عوام کے حقوق کو صرف آئین کی کتاب تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ بھی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سندھ کی تقسیم کے معاملے پر تحفظات کا شکار ہیں اور ان کی پریس کانفرنس تضادات سے بھرپور تھی۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، اس حوالے سے فیصلہ اتفاق رائے سے ہی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبوں سے متعلق بحث تاحال سیمینارز تک محدود ہے، جب معاملہ پارلیمان میں آئے گا تو تمام سیاسی جماعتیں اس پر اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] انڈر 15 کے فائنل میں سندھ کے راحیل وکٹر نے خیبرپختونخوا کے ٹاپ سیڈ فواد خان کو […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More