Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے وفاق تمام وسائل فراہم کرے گا، 100 روزہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے: وزیراعظم

 مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 روزہ ترقیاتی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

آزاد کشمیر کے 100 روزہ ترقیاتی پلان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے جتنے وسائل درکار ہوں گے، وفاقی حکومت فراہم کرے گی اور اس حوالے سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب ان کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام پر مبارکباد بھی پیش کی۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ آئندہ ماہ بھمبر میں دانش اسکول کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کا کیمپس بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح اور تعلیمی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More