سری لنکا کی جانب سے ملان رتھنائیکے 60 اور اسیتھا فرنینڈو 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کھیل کے آغاز پر مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، تاہم 99 کے مجموعی سکور پر دھننجیا ڈی سلوا 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاسندو سوریا بندارا بھی 134 کے مجموعی سکور پر غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 60 رنز درکار تھے۔
پاکستان کی جانب سے رضا اللہ اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46 اور رضا اللہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 5، اسیتھا فرنینڈو نے 3 جبکہ ملان رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔