Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان کو بڑا دھچکا، راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران اہم فاسٹ بولر ثاقب خان انجری کا شکار

 راولپنڈی: سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اہم نقصان اٹھانا پڑ گیا، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ثاقب خان بائیں ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ثاقب خان اب راولپنڈی ٹیسٹ میں مزید بولنگ نہیں کر سکیں گے اور ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔

ثاقب خان نے سری لنکا کی دوسری اننگز کے دوسرے اوور میں لاہیرو یوڈارا کو آؤٹ کرنے کے بعد بائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس کی اور میدان سے باہر چلے گئے۔

قومی فاسٹ بولر نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ رواں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستانی ٹیم اس وقت میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے، تاہم اہم بولر کی انجری قومی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] سے قبل پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More