Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ میں کھاد کی فراہمی اور زرعی ٹیکس کا معاملہ زیرِ غور، زمینداروں کے لیے نئی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

 کوئٹہ:   زمینداروں کو کھاد کی فراہمی اور زرعی آمدن پر ٹیکس کے حوالے سے درپیش مشکلات کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے اہم اقدامات شروع کر دیے، متعلقہ محکموں سے ایک ہفتے میں جامع رپورٹ طلب کر لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت سب کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھاد کی سپلائی، ترسیل، تصدیق اور ایگریکلچر انکم ٹیکس سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایگریکلچر افسران، تحصیلداران، پٹواریوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر زمینداروں کو درپیش مشکلات، کھاد کی دستیابی، ترسیل کے طریقہ کار اور زرعی آمدن پر ٹیکس کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر حقائق پر مبنی جامع رپورٹ تیار کی جائے اور ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائے تاکہ مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ زمینداروں کو درپیش مشکلات مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسی مرتب کی جائے گی جس سے انہیں غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کھاد سمیت ضروری زرعی سہولیات بروقت دستیاب ہو سکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More