اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں معزز مہمان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مالدیپ کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر محمد معیزو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر کو اپنی کابینہ کے ارکان سے متعارف کرایا،
صدر محمد معیزو نے اپنے وفد میں شامل ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کروایا۔
بعد ازاں مالدیپ کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی ترقی، باہمی تعلقات کے فروغ اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی
کی گئی۔
[…] کی جانب سے 160 ارب روپے کے فنڈز کا مطالبہ کیا گیا، جسے وزیراعظم نے فوری طور پر منظور کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے […]