اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی شیڈول فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سیکرٹری داخلہ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا عمل چھ مرتبہ مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ انتخابی شیڈول بھی چار بار جاری کیا گیا
وفاقی حکومت نے تاحال نیا بلدیاتی قانون متعارف نہیں کرایا اور متعلقہ قواعد بھی فراہم نہیں کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ 2015 کا بلدیاتی قانون نافذ ہونے کی وجہ سے انتخابات اس کے تحت کرائے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پرانے قانون کے تحت انتخابی عمل آگے بڑھانے سے اب تک کی گئی کارروائی متاثر ہو سکتی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ 2015 کے قانون کے تحت انتخابات کرانے سے حلقہ بندیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے اور حکومت کی جانب سے متعدد یقین دہانیوں کے باوجود معاملے پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔
الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد حکم دیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے مطابق کرائے جائیں اور انتخابی شیڈول آج ہی جاری کیا جائے۔
[…] رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ […]
[…] سیاہ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، مظفرآباد اور گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں اور […]
[…] سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف بلڈنگ کنٹرول (ساؤتھ) نے اسلام آباد میں قائم مدرسہ اختر العلوم کی عمارت کے تعمیراتی نقشوں […]
[…] سہولیات کی فراہمی اور مکمل میڈیکل ریکارڈ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر […]