اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی، جس میں دفاعی اور تزویراتی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے وزیراعظم کو معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔
[…] وزیراعظم نے واضح کیا کہ سول ایوی ایشن کے نظام میں بہتری کے لیے […]
[…] کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے مصافحہ کیا اور خوشگوار […]