Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کے جدید جنگی ڈرونز کی پہلی ویڈیو جاری، آرمی چیف کا اہم اعلان

تہران: ایران کی فوج نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی ویڈیو جاری کردی، جس میں ڈرونز کی تیاری کے عمل کو دکھایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے جنگی اور حملہ آور ڈرونز تیار کرنے والی تنصیب کا دورہ کیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی جنگ کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور جنگ کے دوران ایسے ہتھیار استعمال کیے جنہوں نے دشمن کو حیران کردیا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔

ایرانی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ جنگ کے لیے ایران معیار اور تعداد، دونوں لحاظ سے بہتر پوزیشن میں ہے اور فوج دشمن کی حکمت عملی سے بھی آگاہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز، بغیر پائلٹ بحری جہازوں اور چھوٹے فضائی طیاروں کا استعمال مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے، جو جدید جنگی تیاریوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More