Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بچوں کو آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ سے بچانے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد:   بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے اہم اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے متعدد درخواستوں پر سماعت کی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے مؤقف اختیار کیا کہ 13 نومبر کو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہو چکا ہے، حکومتی جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ایک ماہ میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ 2020 کے سوشل میڈیا رولز سے متعلق درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے مذکورہ درخواست واپس لے لی۔

عدالت نے 2021 کے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر بھی وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاء اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر بھی عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ڈیجیٹل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے، پیمرا اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے بھی شکایات کے ازالے اور قانونی اقدامات سے متعلق جامع رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More