Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ڈھاڈر میں غیر قانونی ٹو ڈی سروس کے خلاف کارروائی، 26 کاریں بند، 27 گڈز گاڑیوں کے چالان

کوئٹہ، 24 اکتوبر: صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی   بلوچستان عبدالمجید جونجو کی خصوصی ہدایات پر ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کوئٹہ–جیکب آباد قومی شاہراہ پر غیر قانونی ٹو ڈی کار سروس، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں، غیر مجاز روٹس کے استعمال، غیر قانونی سرچ لائٹس اور اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی نے ڈی آئی جی سبی محمد پرویز عمرانی، ڈی پی او کچھی غلام مرتضیٰ بھٹو اور ڈی ایس پی سرکل شیر محمد کی نگرانی میں انجام دی۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ٹو ڈی سروس چلانے والی 26 کاریں بند کر دی گئیں، جبکہ بغیر روٹ پرمٹ اور مقررہ اجازت کے بغیر روٹس استعمال کرنے والی 27 گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ اس دوران متعدد گاڑیوں سے غیر قانونی سرچ لائٹس بھی اتار دی گئیں، جبکہ اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی گئی۔

متعلقہ حکام نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹ قوانین پر مؤثر عمل درآمد، غیر قانونی ٹرانسپورٹ سروسز کی روک تھام اور قومی شاہراہوں پر محفوظ و منظم ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے، غیر قانونی سروس فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹ قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روٹ پرمٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کریں، اوورلوڈنگ سے گریز کریں اور گاڑیوں میں غیر قانونی سرچ لائٹس نصب نہ کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کے مطابق غیر قانونی ٹو ڈی کار سروس ٹرانسپورٹ کے شعبے اور حکومتی ریونیو کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے۔ ایسی گاڑیاں کمرشل رجسٹریشن کے بغیر چلائی جا رہی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو غیر قانونی طور پر بٹھا کر سفر کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More