Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

دو لاکھ کی شراب اور غریب کی روٹی! محمود خان اچکزئی کا حکمران طبقے پر سوال

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکمران طبقے کے شاہانہ اخراجات اور سرکاری مراعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امیر طبقہ لاکھوں روپے عیش و عشرت پر خرچ کر رہا ہے، جبکہ غریب عوام روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں۔

اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں شراب کی ایک بوتل دو لاکھ روپے میں خریدی جاتی ہے

 

، جبکہ بڑی گاڑیوں میں ایک مرتبہ پیٹرول ڈلوانے پر 36 ہزار سے 40 ہزار روپے تک خرچ ہوتے ہیں۔ دوسری جانب غریب آدمی کو ماہانہ 20 ہزار روپے بھی میسر نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی معاشی صورتحال میں ملک کیسے چلایا جا سکتا ہے؟

محمود خان اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے ایک پرانی گاڑی کے علاوہ کوئی سرکاری مراعات حاصل نہیں کیں۔

ان کے مطابق انہوں نے سرکاری رہائش اختیار نہیں کی، پولیس گارڈ نہیں لیے اور نہ ہی سرکاری دوروں کے دوران خصوصی پروٹوکول کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی گاڑی میں خود پیٹرول ڈلواتے ہیں اور ایک چھوٹی گاڑی استعمال کرتے ہیں۔ اگر دفتر جانے کے لیے دستیاب گاڑی اور دیگر سہولتوں کو بھی مراعات تصور کیا جاتا ہے تو وہ انہیں چھوڑنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے سیاست میں آنے کے بعد کسی پر احسان نہیں جتایا اور نہ مستقبل میں ایسا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد پاکستان کو ایک جمہوری ملک کے طور پر دیکھنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More