اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد علی مظہر نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لا افسران اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔ ان کی عدم موجودگی کے دوران جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔