دکی: بلوچستان کے ضلع دکی میں منڈے ٹک کے مقام پر باراتیوں کی پک اَپ گاڑی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین کمسن بچیاں جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق باراتی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ منڈے ٹک کے مقام پر پک اَپ گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں تین کمسن بچیوں نے دم توڑ دیا، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد جاں بحق بچیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی۔
[…] کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی نگرانی میں کی گئی کارروائی کے […]