ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرکے تاریخ رقم کردی، وہ امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ لیو نے اپنا ووٹ ڈاک کے ذریعے ارسال کیا، جس کی ویٹی کن کے پریس آفس نے بھی تصدیق کردی ہے۔
ویٹی کن حکام کے مطابق پوپ لیو نے امریکی شہری ہونے کی حیثیت سے اپنا جمہوری حق استعمال کیا اور ان کا ماننا ہے کہ شہریوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا نہ صرف حق بلکہ ذمہ داری بھی حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات 3 نومبر 2026ء کو منعقد ہوں گے، جن میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں سمیت سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔
دوسری جانب ویٹی کن کی جانب سے یہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کہ پوپ لیو نے کس امیدوار یا سیاسی جماعت کے حق میں ووٹ دیا۔