تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے قشم جزیرے کے نزدیک دو ماہی گیر کشتیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار ماہی گیر متاثر ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا، حملے کے بعد دو ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے، جنہیں بعد میں تلاش کرلیا گیا۔
ادھر امریکا کی جانب سے ایرانی میڈیا کے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی حملے کی تصدیق سامنے آئی۔