دمشق: شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ شام مکہ الائنس میں شامل ہونے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
اپنے بیان میں اسعد الشیبانی کا کہنا تھا کہ مکہ الائنس علاقائی سلامتی کے لیے ایک اہم فورم کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ شام بھی خطے کی سلامتی کا اہم حصہ ہے۔
شامی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں خطے کو پہلے سے زیادہ مشترکہ دفاعی نظام اور دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔