بشکیک(اے ایف بی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔’
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤ ں کے درمیان ملاقات بشکیک میں ایس سی او کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی، ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ازبک وزیرخارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ازبک تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
[…] ایرانی عہدیدار کے مطابق، جوہری پروگرام پر امریکی مؤقف تہران کے جائز مطالبات سے یکسر متصادم ہے، اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنازع پر کسی قسم کے براہِ راست یا بالواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔ […]
[…] روسی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی، منشیات کی سمگلنگ، غیر قانونی نقل مکانی اور منظم جرائم کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔ ان کے مطابق روس نے مؤثر اقدامات کے ذریعے اپنے ملک میں سائبر کرائم کی شرح میں 33 فیصد تک کمی کی ہے اور وہ اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ […]
[…] روسی صدر کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجوزہ ملاقات کے امکانات کے ساتھ ساتھ عالمی تنازعات اور اہم بین الاقوامی معاملات بھی دونوں فریقوں کے درمیان گفتگو کے ایجنڈے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، بیان میں ٹرمپ اور پوتن کی ملاقات کے حتمی شیڈول کی تصدیق نہیں کی گئی۔ […]