Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

اسلام آباد، فائر سیفٹی قوانین پر عدم عملدرآمد، ہفتہ واربازار بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام (اے ایف بی)اسلام آباد میں فائرسیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے پیش نظر ہفتہ وار بازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے فائر سیفٹی قوانین پرعدم عملدرآمد کی وجہ سے ایچ نائن، جی 6 اور جی 10کے ہفتہ واربازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ایچ نائن، جی 6 اور جی 10کے ہفتہ واربازار یکم، 2، 4 اور 6 ستمبر کوبند رہیں گے جب کہ بازاروں کی بندش کی وجہ اسٹال ہولڈرز کی فائر سیفٹی ہدایات پر عدم تعمیل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہیکہ ایچ نائن ہفتہ واربازارکے دکانداروں کو یکم ستمبر سے مختص اسٹالز پرکاروبار کرنے کی اجازت ہے اور یہ اجازت فائرسیفٹی سے متعلق تمام ہدایات پرسختی سے عملدرآمد سے مشروط ہے۔

انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ اسٹال ہولڈر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مار اور دھرنے ختم کیے جائیں تو ہی سیاسی بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More