Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کراچی: ایسٹ پولیس کا بڑا اقدام، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 263 موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے

کراچی: ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے چھینے گئے اور چوری شدہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 263 موبائل فونز برآمد  کے ان کے اصل مالکان کے سپرد کر دیے ہیں۔

ایسٹ پولیس کی بروقت کارروائی: چھینے اور چوری شدہ فونز مالکان کو واپس ملنے پر شہریوں کا اطمینان

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے باقاعدہ تقریب میں یہ تمام فونز شہریوں کے حوالے کیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ موبائل فونز مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان سے برآمد کیے گئے تھے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موبائل فون چوری، چھینے جانے یا گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر اس کی لازمی رپورٹ درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر جرائم کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں 1,129 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایجنسی نے مختلف آپریشنز میں 10 کروڑ 53 لاکھ روپے برآمد کرکے متاثرین کو واپس بھی کر دیے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More