Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

معیار کی بہتری اولین ترجیح، طلبہ پر فیس کا اضافی بوجھ نہیں ڈالیں گے: گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے کیڈٹ کالجز بنانے کے بجائے موجودہ کالجز کے معیار اور کارکردگی کو کے بہترین اداروں کے ہم پلہ لایا جا رہا ہے۔ طلبہ پر تعلیمی فیس کا اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے اساتذہ اور کیڈٹس کو بہترین سہولیات اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

بلوچستان کے کیڈٹ کالجز کے بورڈ آف گورنرز کے 19ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالجز کی تمام انتظامی، تدریسی اور بنیادی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی   وزیراعلیٰ کی مشیر ربابہ بلیدی، رکن صوبائی اسمبلی دستگیر بادینی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر عبدالناصر دوتانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نئے کیڈٹ کالجز بنانے کے بجائے موجودہ اداروں کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے: جعفر خان مندوخیل

اجلاس میں صوبے کے 12 کیڈٹ کالجز سے متعلق کارکردگی، درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ اور تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر بلوچستان نے اعلان کیا کہ کیڈٹ کالجز میں ملک کے ممتاز اداروں کی طرز پر جدید اسپورٹس کمپلیکس، جِمز، معیاری کھیل کے گراؤنڈز اور کانووکیشن ہال تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلبہ و اسٹاف کے لیے مؤثر ٹرانسپورٹ اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کیڈٹ کالجز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ گورنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کیڈٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کلاس رومز، ہاسٹلز اور میڈیکل سہولیات سمیت بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] نے گورنر بلوچستان کو یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور اغراض و […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More