اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مار اور دھرنے ختم کیے جائیں تو ہی سیاسی بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کی انتھک محنت اور ٹیم ورک کے بعد ملکی معیشت کو بڑی سے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا گیا ہے اور میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر پاکستانی کی آواز اور قوم کی منشا یہی ہے کہ پاکستان
کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ایک عظیم قوم بنایا
معیشت کو نقصان پہنچانے والی سیاست ملک دشمنی ہے، مارچ اور دھرنے ختم کیے جائیں تو سیاسی بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے، تو دوسری طرف احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ کا شعبہ شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ترقی کے پہیے کو دوبارہ جام کرنا ملک دشمنی کے مترادف نہیں ہے؟
شہباز شریف نے پی ٹی آئی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں، دھرنوں کی سیاست کو ختم کریں اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے والی سیاست کا راستہ چھوڑ کر اگر دھرنے اور مارچ ختم کیے جائیں، تبھی حکومت سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہوگی
[…] سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت […]