Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست پر سرکاری وکیل سے جواب طلب

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی سیشن عدالت (جنوبی) میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

 

عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

 

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے خلاف تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسی کیس کے شریک ملزم علی خان کو شواہد کی عدم موجودگی اور ناکافی ثبوتوں کی بنا پر پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے، لہٰذا ملزمہ بھی بریت کی حقدار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More