Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مدارس رجسٹریشن اور معدنیات ایکٹ: جے یو آئی کی حکومت کو آئندہ لائحہ عمل کی سخت دھمکی

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے صوبائی حکومت کو کڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مدارس کی رجسٹریشن اور معدنیات ایکٹ کے معاملات پر سنجیدگی نہ دکھائی گئی، تو تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الواسع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اتنی معافیاں مانگ چکے ہیں کہ اب خود معافیاں بھی بدنام ہو گئی ہیں۔

حکومت نے معدنیات سے متعلق قانون کے معاملے پر اپوزیشن کو دھوکہ دیا

انہوں نے سینیٹر شکور غبیزئی اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی کے نام ای سی ایل (ECL) میں ڈالنے اور بعد ازاں حکومتی معذرت کے عمل کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا طرزِ عمل مکمل طور پر سمجھ سے بالاتر ہے، جو اس بات کا غماز ہے کہ یا تو موجودہ حکومت مکمل بے اختیار ہے

یا پھر فیصلے قسطوں میں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ محض معافی تلافی سے معاملات نہیں چل سکتے، بلکہ ذمہ دار افسران کے خلاف عملی کارروائی ناگزیر ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] دانیال نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 15 سال […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More