Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہولی سی کے آرچ بشپ کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ہولی سی (واٹیکن) کے سیکرٹری برائے تعلقاتِ ریاست آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی و عالمی امن، بین المذاہب مکالمے اور افہام و تفہیم کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرچ بشپ گلاگر پاکستان اور ہولی سی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے خصوصی دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امن و بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ہولی سی کے کردار کو سراہا اور پاکستان کی کیتھولک برادری کی بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

 

پاک ہولی سی سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل: تعلیم و صحت میں کیتھولک برادری کے کردار کی تحسین اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا مطالبہ

 

آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر نے خطے میں امن و استحکام، ثالثی اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف کیا۔

 

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے پوپ فرانسس کے اصولی موقف کو سراہا اور فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر فوری و مسلسل اقدامات کے لیے زور دیا۔

 

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام، افہام و تفہیم اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] سال عالمی یومِ ذہنی صحت کا موضوع ذہنی صحت کے مسائل سے گزرنے والے […]

  2. […] ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں فاروق ستار، سید امین الحق اور […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More