Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران میں طویل جنگ کے لیے درکار اسلحے کی پیداوار میں ڈھائی گنا اضافہ، دفاعی پیداوار ایک دن بھی نہیں رکی: وزارت دفاع

تہران: ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا دفاعی پیداواری نظام اس وقت کسی بھی طویل جنگ کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ جنگی صورتحال کے باوجود ایران میں فوجی سازوسامان اور اسلحے کی پیداوار بند ہونے کے بجائے قبل از جنگ کے مقابلے میں ڈھائی گنا تک بڑھ چکی ہے۔

 

9 ہزار سے زائد کمپنیوں کا فوجی سازوسامان کی تیاری میں حصہ؛ اپنی ضروریات کے بعد اضافی اسلحہ برآمد بھی کریں گے، ترجمان رضا طلائی نیک

 

تہران نے پہلے سے ہی متبادل اور محفوظ پیداواری مراکزی سائٹس تیار کر رکھی تھیں، جس کے باعث فوجی پیداوار کا سلسلہ ایک دن کے لیے بھی متاثر نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق تقریباً 9 ہزار نجی و سرکاری کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر دفاعی سازوسامان کی تیاری میں حصہ لیا ہے۔

 

رضا طلائی نیک نے مزید کہا کہ وزارت دفاع کا تکنیکی عملہ میدانِ جنگ کے تازہ ترین تجربات کی روشنی میں ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لیے میزائل، ڈرون، بحری اور فضائی فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی پہلی ترجیح اپنی افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہے، تاہم ضرورت سے زائد پیداوار کو مستقبل میں دوست ممالک کو برآمد بھی کیا

جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط میں اضافے اور باہمی تعاون کو نئی جہت دینے کی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More