واشنگٹن: نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان آج شام امریکی خلیجی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں 7 فٹ تک بلند سمندری لہریں اٹھنے اور 15 انچ تک بارش ہونے کا خدشہ ہے۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ ریاستوں میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
طوفانی اثرات اور نقصانات کا خدشہ
بامریکی حکام کے مطابق طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کا خدشہ ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے طوفان کے ساتھ اچانک بگولے (Tornadoes) بننے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق الاباما، فلوریڈا اور جارجیا کے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ طوفان کے پیش نظر فلوریڈا کے بعض ہوائی اڈے بند کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے زیرِ اثر بارش کا یہ سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔