Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ سے خطاب: کے پی حکومت پر شدید تنقید اور اہم اعلانات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے انتہائی اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف صوبائی حکومت کے عدم تعاون اور رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار نہیں، جبکہ ہر روز ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں میں حملے ہو رہے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ وفاق چاہتا ہے کہ کے پی حکومت مل کر دہشت گردوں کا صفایا کرے، لیکن صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مذمت کا ایک لفظ تک نہیں بولتی، جو درحقیقت دہشت گردی کی معاونت کے مترادف ہے۔ وفاق نے انسدادِ دہشت گردی کی مد میں خیبرپختونخوا کو 800 ارب روپے فراہم کیے، لیکن اس کے باوجود سکیورٹی صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پانی سر سے اوپر گزر چکا: وزیراعظم

انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا صوبائی قیادت کے پاس اتنی بھی توفیق نہیں کہ وہ یتیموں، بیواؤں اور شہدا کے ورثا سے جا کر ہمدردی کا اظہار کرے؟ وزیراعظم نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر دوٹوک انداز میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر “پانی سر کے اوپر سے گزر چکا ہے”۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب یا کبھی نہیں کا وقت ہے اور ریاست کو حتمی فیصلے کرنے ہوں گے، ورنہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کا عزم غیر متزلزل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More