Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں، کیونکہ وہ صوبے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اب مزید کسی صورت فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔ عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن اور خوشحال مستقبل چاہتے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے لوگ دیگر تمام صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

خیبرپختونخوا کے عوام صدارتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں؛ امن اور ترقی کے لیے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں: فیصل کریم کنڈی

ان کا کہنا تھا کہ باہمی تجربات اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو آگے بڑھایا جائے گا اور عوام جمہوری اقدار کے فروغ کے ساتھ ترقی کے ثمرات کو عام شہری تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بنیادی طور پر امن پسند ہیں اور وہ دہشت گردی یا کسی بھی پُرتشدد کارروائی کی ہرگز حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریں۔

گورنر نے خبردار کیا کہ صوبے میں امن و امان خراب کرنے اور قانون اپنے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] فیصل کریم کنڈی کے مطابق دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا پیکج ایک لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، جبکہ مستقل معذوری کی صورت میں 50 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More