Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کے لیے بڑا فیصلہ، عوامی مسائل کے حل پر زور

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمے اور عوامی محرومیوں کے ازالے کے لیے اہم اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ضم شدہ اضلاع سمیت بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی صورتِ حال، ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ لائحہ عمل، دہشت گردی کے خاتمے، روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق

 

 

اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے پائیدار امن کے قیام میں عوام کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی ترقیاتی فنڈز کی بروقت فراہمی اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کو فنی تربیت دینے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پر غور کیا گیا۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری، تعلیمی اداروں کی سہولیات اور ہسپتالوں کی استعدادِ کار بڑھانے کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے اشتراک سے ان 12 اضلاع کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات تیز کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں حکمرانی اور امن و امان کی صورتحال شدید متاثر ہوئی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More