Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ، عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم اجلاس

 کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت آٹے کی حالیہ قیمتوں کا جائزہ لینے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں اور فلور ملز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن، مختلف فلور ملز کے مالکان، محکمہ خوراک اور محکمہ صنعت کے حکام نے ملک بھر میں آٹے کی موجودہ قیمتوں، اضافے کی وجوہات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو مناسب نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کریں۔

اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن اور ملز مالکان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ متعلقہ محکموں اور فلور ملز کے اشتراک سے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کوئٹہ کے شہریوں کو آٹے کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More