قرض کی رقم کا 25 فیصد اے ٹی ایم کے ذریعے نقد حاصل کرنے کی سہولت، گوشت کی برآمدات میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
لائیو سٹاک کارڈ فیز 2: فارمرز کو 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو سٹاک کارڈ فیز 1 کے تحت فراہم کیے گئے قرضوں کی واپسی کی شرح 96 فیصد رہی، جس کے بعد فیز 2 کے تحت فارمرز کو 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت فی مویشی 27 ہزار روپے دیے جائیں گے، جبکہ فارمرز قرض کی رقم کا 25 فیصد حصہ اے ٹی ایم کے ذریعے نقد بھی حاصل کر سکیں گے۔
بریفنگ کے مطابق سعودی عرب، چین، آذربائیجان اور یورپی منڈیوں میں گوشت کی برآمد کے معاہدے کیے گئے ہیں۔ پنجاب کی گوشت کی برآمدات میں گزشتہ ایک سال کے دوران 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
[…] پنجاب نے کہا کہ یہ پہلا لانگ مارچ تھا جو اپنی ہی حکومت کے […]
[…] پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے احکامات پر دونوں افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ […]