آئس لینڈ: وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان گلیشیئرز کے پگھلاؤ، سطح سمندر میں اضافے اور شدید موسمی واقعات سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔
آرکٹک سرکل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرکٹک اور ہمالیائی خطوں کے درمیان تعاون گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے اثرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے سائنس دانوں اور پالیسی سازوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
آرکٹک سرکل اسمبلی سے خطاب، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے تحقیق، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری پر زور
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی انصاف اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے عالمی شراکت داری کی حمایت کرتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے حل کیلئے تحقیق، علم اور ٹیکنالوجی تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے عالمی محققین اور طلبہ کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کیلئے ورچوئل گرین یونیورسٹی کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی ٹیکنالوجی اور ماحول دوست کاروبار کے فروغ کیلئے عالمی سرمایہ کاری اہمیت رکھتی ہے، جبکہ پانی، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں موسمیاتی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
[…] عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی اونس سونا 4 ہزار 175 ڈالر پر برقرار رہا۔ […]