Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

موسیٰ خیل میں پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت، 2 نومبر سے آغاز

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت 2 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جہانزیب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمٰن بگٹی، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی سید امان شاہ اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے نے آئندہ مہم کے مائیکرو پلان، فیلڈ ٹیموں اور سیکیورٹی روٹ سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد ضلع موسیٰ خیل کے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا صحت مند مستقبل یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت اجلاس میں پولیو مہم کے مائیکرو پلان اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو قطرے پلانے اور انکاری والدین کو آمادہ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت۔

 

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انکاری والدین کو آمادہ کرنے کے لیے علماء کرام اور علاقائی معتبرین کا تعاون حاصل کیا جائے، جبکہ فیلڈ ٹیموں کو سیکیورٹی اور لاجسٹکس کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر مہم کی نگرانی کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More