پشاور: شہر کے علاقے دیر کالونی میں کالج روڈ پر نجی اسکول کی عمارت گرنے سے 21 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں، جبکہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 14 سال کے درمیان تھیں، جبکہ ان میں 6 بچیاں بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
دیر کالونی میں خستہ حال نجی اسکول کی عمارت منہدم، ملبے تلے دب کر بچے جاں بحق، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم
ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی ایک چھت دوسری چھت پر گرنے سے عمارت منہدم ہوئی اور بچے ملبے تلے دب گئے۔ سی سی پی او کے مطابق تین منزلہ نجی اسکول میں تقریباً 110 بچے زیر تعلیم تھے اور عمارت کی چھتیں پہلے سے خستہ حال تھیں۔ اسکول تنگ گلیوں میں واقع ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
پولیس حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے کر ایک روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پہلے ایک کمرے کی چھت گری، جس کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران رش بڑھنے پر عمارت کا باقی حصہ بھی منہدم ہو گیا۔
[…] میں سیکرٹری تعلیم، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت مینجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری […]
[…] پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا گیا ہے، اس سلسلے میں کسی کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ […]
[…] کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافر بس […]