کوئٹہ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس اہلکاروں اور شہداء کے خاندانوں کے لیے معاوضوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت مختلف رینکس کے شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ 70 لاکھ سے ساڑھے 3 کروڑ روپے تک معاوضہ دیا جائے گا۔
اعلان کے مطابق کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک شہداء کا معاوضہ ایک کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہداء کا پیکج ایک کروڑ 60 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
گریڈ 18 اور 19 کے شہداء کے خاندانوں کے لیے معاوضہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے، جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے شہداء کے لیے ساڑھے 3 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔
دورانِ ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کے لیے 15 لاکھ اور مستقل معذوری پر 50 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ
فیصل کریم کنڈی کے مطابق دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا پیکج ایک لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، جبکہ مستقل معذوری کی صورت میں 50 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک شہداء کے ورثاء کو 5 مرلہ پلاٹ کے بجائے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہداء کے ورثاء کے لیے رہائشی معاونت کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی طرح گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے پولیس شہداء کے ورثاء کو پلاٹ کے بجائے 7 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی شریکِ حیات یا بچوں کی وفات کی صورت میں بھی 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
[…] نائب صدر نور الحق قادری کریں گے، جبکہ دیگر تنظیمی امور خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان دیکھیں […]