اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں اِنر ٹیمپل کی جانب سے اعزازی بینچر کا اعزاز دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لندن میں اِنر ٹیمپل کی بینچرز نائٹ تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا اعزازی بینچر کی حیثیت سے خیرمقدم کیا گیا۔
چیف پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی اداروں میں تعاون، عدالتی استعداد کار اور فیصلے تحریر کرنے کے معیار میں بہتری پر تبادلہ خیال
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تقریب کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی و قانونی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عدالتی استعداد کار بڑھانے، مقدمات کے مؤثر انتظام اور عدالتی فیصلے تحریر کرنے کے طریقہ کار اور معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قانونی اخلاقیات اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔
[…] رہے کہ لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں چار ہفتے جاری رہنے والے […]